پولیس اہلکاروں کا قتل آپریشن کیخلاف گہری سازش ہے،علامہ اورنگزیب فاروقی

حکومت شرپسندوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھے ہم ہرممکن تعاون کرینگے، صدراہلسنت

بدھ 27 مئی 2015 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) شہرکراچی میں قانوں نافذکرنیوالے ادارے کے اہلکاروں کاقتل آپریشن کیخلاف دہشت گردوں کی گہری سازش ہے پولیس اہلکار وں کے قتل کی شدیدمذمت کرتے ہیں حکومت شرپسندون کیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھے ہم ہرممکن تعاون کریں گے لیکن بے گناہ اہلسنت کارکنان کی گرفتاری کسی صورت قبول نہیں یکطرفہ ٹریفک قیام امن میں سودمندنہیں ان خیالات کااظہار اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی نے مرکز اہلسنت میں ملاقات کیلئے آنے والے پاکستان راہ حق پارٹی کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیاعلامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ جب سے کراچی سمیت ملک بھرمیں آپریشن شروع کی اہلسنت والجماعت نے اول روز سے بلامشروط ان کی حمایت کی اورعملی طورپرثابت کرکے دکھایا اہلسنت والجماعت ایک محبت وطن اورجانثاروں کی جماعت ہے لیکن اسکے باجودانتظامیہ ہمارے ساتھ غیروں کاسلوک کررہی ہے اور ملک بھرمیں بلاجوازرہنماؤں وذمہ داران اور کارکنان کوگرفتاری جاری ہیں گزشتہ دنون شہرکے مختلف علاقوں سے ہماری جماعت کے بے گناہ کارکنان کوگرفتار کیاگیا جسکی شدیدمذمت کرتے ہیں انتظامیہ تعاون کاصلہ تعاون سے دیتے ہوئے بے گناہ اہلسنت کارکنان کوفوری رہااورچادروچادیورای کے تقدس کی پامالی کاسلسلہ فوری بندکرکیانہوں نے بھنگوریہ گوٹھ عزیزآباد میں پولیس موبائل پرحملہ اوراہلکاروں کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ بھی کیا اورجاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا اس موقع پرانہوں نے کہاکہ اہلسنت والجماعت پاکستان راہ حق پارٹی سے ملکرملک بھرپورطریقے سے بلدیاتی الیکشن لڑیگی اور ان شاء اﷲ بھرپورکامیابی حاصل کرکے عوام کی صیح معنوں میں خدمت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :