پارٹی آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائرز کے علاوہ تمام پارٹی کے عہدے تحلیل کر دئے گئے ہیں ، سید ظہور آغا

بدھ 27 مئی 2015 22:41

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) تحریک انصاف بلوچستان کے ڈپٹی آرگنائزر سید ظہور آغا نے کہا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پارٹی آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائرز کے علاوہ تمام پارٹی کے عہدے تحلیل کر دئے گئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی پارٹی کارکن اپنے نام کے ساتھ کوئی عہدہ نہیں لکھ سکے گا۔

جلد ہی تحریک انصاف بلوچستان کے آگنائزر نوابزادہ ہمایون جوگیزئی سے صلاح ومشورے کے بعد بلوچستان کے6ڈویژن اور 31ڈسٹرکٹ میں عہدیداروں کوتعینات کیا جائے گااور اسکے بعد پارٹی کے الیکشن کرائے جائینگے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچستان میں تحریک انصاف کے صرف دو عہدے آرگنائزر او ڈپٹی آرگنائزر کام کررہے ہیں باقی بلوچستان بھر میں کوئی بھی پارٹی کاعہدہ کسی کے پاس نہیں ہے۔