جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ہندو اور عیسائی مذہب کے7 افراد نے اسلام قبول کرلیا
شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے نومسلموں کو کلمہ شہادت پڑھاکردائرہ اسلام میں داخل کرانے کی سعادت حاصل کی
بدھ 27 مئی 2015 22:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)جامعہ بنوریہ عالمیہ 3مرد اور4 خواتین نے ہندو اور عیسائی مذہب سے تائب ہوکر اسلام کی پرامن آغوش میں پناہ لے لی۔اسلام قبول کرنے والوں میں ہندومذہب سے تعلق رکھنے والاکراچی کا رہائشی 16سالہ انیل ،نواب شاہ کا 22سالہ پنکار نے ہندو،عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے18سالہ سہیل کراچی کے 20سالہ دانشن نے ، جبکہ4خواتین میں کورنگی سے تعلق رکھنے والی دیا ونتی، نواب شاہ کی علیشباہ ،نائلہ سلامت(عیسائی) ، انیتا دیوی(ہندو) شامل ہیں۔
جنہوں نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں آکراسلام قبول کرنے کی خواہش کااظہارکیا،اس موقع پرنومسلموں کے اعزازمیں ایک سادہ مگر پروقارتقریب کا اہتمام کیاگیاجس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے اساتذہ کرام ،طلبہ اورنومسلموں کے قریبی عزیزوں نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے نومسلموں کو کلمہ شہادت پڑھاکردائرہ اسلام میں داخل کرانے کی سعادت حاصل کی،نومسلموں نے جیسے ہی کلمہ شہادت پڑھاتوفضاتکبیراورمبارکبادکی صداں سے گونجی اورحاضرین محفل نے نومسلموں کے لئے اسلام پراستقامت ، اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے اور نو مسلموں کے قبول اسلام کوان کے خاندان کے قبول اسلام کاذریعہ بننے کی دعائیں کیں ۔
نو مسلموں کے اسلامی نام بالترتیب انیل، عبدالرحیم ، سہل، دانش ، علیشباہ ، نائلہ، زینب ا ور عائشہ رکھے گئے ۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ نومسلموں کونصیحت کرتے ہوئے ایمان مفصل وایمان مجمل پرمختصرروشنی ڈالی اورکلمہ شہادت پڑھ لینے کے بعدبحیثیت مسلمان ان پرفرض ہونے والے اسلامی احکامات سے آگاہ کیااوربتایاکہ دین اسلام قرآن کریم کے احکامات کوخاتم المرسلین رسول اﷲ ﷺکے مبارک طریقوں سے پوراکرنے کانام ہے جس میں دنیا وآخرت کے دوجہانوں کی حقیقی کامیبابی پوشیدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے بتداسے لیکرموجودہ دورتک ا سلام واحددین ہے جواپنے حقیقی شکل وصورت میں برقرارہے ،یہ دین فطرت ہے جوزندگی کے تمام شعبوں میں قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتاہے ۔انہوں نے حاضرین مجلس کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دنیابھراسلام اور مسلمانوں کیخلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈوں کے باجودآئے روزسیکڑوں غیرمسلم اسلام قبول کررہے ،جن میں دنیاکے ہرمذہب ،ہرزبان اورہرعلاقے کے لوگ شامل ہوتے ہیں کیونکہ اسلام ایک آفاقی دین اوراسلامی تعلیمات میں ہی بے چین روح کے قراروسکون کا رازموجودہے ، یہی وجہ ہے کہ موجودہ دور کے مسلمانوں کاقول وفعل میں تضاداورکسی غیرمسلم کواسلام کی دعوت دینے کیلئے ناکافی ہے لیکن پھربھی آئے روزسیکڑوں افراداسلامی تعلیمات سے متاثرہوکر اسلام قبول کررہے ہیں جبکہ ہزارو ں دنیا و آخرت کی کامیابی کے حصول کیلئے اسلام کے دروازے پردستک دینے کیلئے تیارہیں۔اس موقع پرنومسلموں نے اسلام قبول کرنے کے وجوہات کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان دوستوں کے اجتماعی نماز،طوروطریقوں نے متاثرکیاجس کے بعددل ودماغ بے چین رہتاتھاذہنی اطمینان کے حصول کیلئے اسلام کامطالعہ کیاتودل میں اسلام قبول کرنے کاجذبہ بیدارہوا، مسلمان دوستوں سے اس کااظہارکیاتوانہوں نے ہمت بندھائی اورانہوں نے کافی سارے شکوک وشبہات دورکئے جس کے بعداپنی مرضی وخوشی کے بلاکسی کے جبرواکراہ کے اسلام قبول کرلیا۔مزید اہم خبریں
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.