سندھ ہائی کورٹ نے دوہرے قتل میں سزائے موت پانیوالے مجرم کی سزا پر عمل کرانے سے متعلق درخواست پر29مئی تک حکم امتناع جاری کردیا

بدھ 27 مئی 2015 22:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے دوہرے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم شاہد عرف شاہدی کی سزا پر عمل کرانے سے متعلق درخواست پر انتیس مئی تک حکم امتناع جاری کردیا سندھ ہائیکورٹ میں انیس سو ننانوے میں فریر تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار کی اہلیہ اور اس کی نوسالہ بیٹی کو اپنے ساتھی کے ہمراہ دوران ڈکیتی قتل کردیا تھا اس جرم میں دونوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر اٹھائیس مئی کو عمل درآمد ہونا تھے لیکن شاہد عرف شاہدی کے اہل خانہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی وہ مقتول کے اہل خناہ کو دیت ادا کرنا چاہتا ہے اس لیے اس کی پھانسی کی سزا پر دو ہفتے کے لیے عمل درآمد روکاجائے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ نے کرتے ہوئے پھانسی کی سزا پر انتیس مئی تک عمل درآمد روک دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :