کوئٹہ ایف سی کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 5 دہشتگردوں سمیت 69مشتبہ افرادگرفتار، اسلحہ اوربارودبرآمد

بدھ 27 مئی 2015 22:27

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) فرنٹیئرکوربلوچستان کا صوبے کے مختلف علاقوں بیلہ،چھتراورکوئٹہ میں سرچ آپریشن۔کارروائی کے دوران 05 دہشتگردوں سمیت 69مشتبہ افرادگرفتار،بھاری مقدارمیں اسلحہ اوربارودبرآمدجبکہ حب میں اسمگل کیاجانے والا24500 لیٹرایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے بیلہ کے نواحی علاقوں میں خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 05دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

کارروائی کے دوران گرفتارہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد کرلیا۔برآمد کیئے جانے والے اسلحہ میں 14خودکاررائفلز، 09مشین گنز، 03ایم ایم 16رائفلز،واکی ٹاکی اوربڑی تعدادمیں راؤنڈزشامل ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتاردہشتگردبیلہ،حب اورگردونواح میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔دوسری کارروائی میں ایف سی نے خفیہ اطلاع پر چھتر کے علاقے کنڈی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 02 آرپی جی سیون راکٹ، 15 کلوگرام بارودی مواد،02عدداینٹی پرسنل مائنز،اور ایس ایم جیزبمعہ راؤنڈزبرآمد کرلیئے۔

دریں اثناایف سی اور پولیس نے گزشتہ شب کوئٹہ کے نواحی علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن ،بلوچی اسٹریٹ اور غوث آبادمیں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 69مشتبہ افرادکو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ہونے والے مشتبہ افرادکے قبضے سے 01عدد 47AKگن، 03عدد موٹر سائیکلیں اور01عددایس ایم جی برآمد کرلی۔گرفتارمشتبہ افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔اس کے علاوہ ایف سی نے حب میں غیرقانونی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 24500لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔برآمد کیاجانیوالا ڈیزل براستہ تربت،گوادرسے کراچی اسمگل کیاجاناتھا۔برآمد کیا گیا ایرانی ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کردیاگیا۔