بلدیاتی انتخابات میں ایک کروڑ 30 لاکھ 35 ہزار 759 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جس میں 74 لاکھ 38 ہزار مرد اور 55 لاکھ 96 ہزار 930 خواتین ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ، مرد پولنگ سٹیشنز کی تعداد3 ہزار 295 ‘ اور خواتین کیلئے 2963 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کی تعداد 11262 اور پولنگ افسران کی تعداد 30808 ہے ، صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو رہی ہے

سینئر صوبائی وزیر بلدیات ود یہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اﷲ خان کا تقریب سے خطاب

بدھ 27 مئی 2015 22:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) سینئر صوبائی وزیر بلدیات ود یہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ایک کروڑ 30 لاکھ 35 ہزار 759 کل رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جس میں 74 لاکھ 38 ہزار مرد اور 55 لاکھ 96 ہزار 930 خواتین ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جس کے لئے مرد پولنگ سٹیشن 3 ہزار 295 ‘ اور خواتین کیلئے 2963 پولنگ سٹیشن جبکہ میل پولنگ بوتھ 17309 اور خواتین کیلئے 13608ہیں جبکہ اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کی تعداد 11262 ہے اور پولنگ افسران کی تعداد 30808 ہے ۔

صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو رہی ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ ‘ وزراء اور مشیروں پر اپنے علاقوں کے انتخابی جلسوں میں شرکت کرنے پر پابندی عائد ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے عہدیدار ضابطہ اخلاق کی پانبدی کر رہے ہیں۔ وہ پشاور کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں 45 ہزار لوگ منتخب ہونگے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو اپنے وسائل ترقیاتی سکیموں اور پالیسی بنانے میں خود کنٹرول حاصل ہوگا اور خیبر پختونخوا میں ایڈوانس اور پراگریسیو بلدیاتی نظام دوسرے صوبوں کیلئے رول ماڈل ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ء نافذ کیا جائے گا ڈیولوشن پلانٹ ‘ صوبائی رول بزنس ‘ تحصیل نیبر ہوڈ اور ضلع کیلئے گائیڈ لائن وضع کی جا رہی ہے جس کو صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ کا 30 فی صد حصہ ضلعی حکومتوں کے ذریعے خرچ کریں گے اور ضلعی حکومتوں کو بااختیار اور مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ دیانتدار لوگوں کو منتخب کریں تاکہ ان کے وسائل کا استعمال صحیح طریقے سے ہوعوامی مسائل حل ہواور صوبہ ترقی کے راہ پر گامزن ہو۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اختیارات شاندار طریقے سے ضلعی حکومتوں کو منتقل کریں گے ۔