سبین محمود کے ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں ، بدنیتی پر مبنی الزامات واپس لینے کیلئے کچھ نہیں کیا جارہا

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ٹوئٹر پیغام

بدھ 27 مئی 2015 22:23

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سبین محمود کے ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں ، بدنیتی پر مبنی الزامات واپس لینے کیلئے کچھ نہیں کیا جارہا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ سبین محمود کے ملزمان گرفتار ہوچک یہیں ، اس وقت دانشور اشرافیہ کو الزامات لگا نے کی تو بہت جلدی تھی لیکن اب بدنیتی پر مبنی الزامات واپس لینے کیلئے کچھ نہیں کیا جارہا ۔