لاہور، ایم بی بی ایس ڈاکٹرز سے اسسمنٹ امتحان پر عمل درآمد31اگست تک ملتوی

بدھ 27 مئی 2015 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس پاس کرنیوالے ڈاکٹروں سے اسسمنٹ امتحان پر عمل درآمد31اگست 2015 تک ملتوی کر دیا ہے۔ مستقبل رجسٹریشن ہاؤس جاب سرٹیفکیٹ کے بغیر اس مقررہ تاریخ تک حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی نے اسے سے پہلے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ جس کے مطابق یکم مئی2015 سے ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹروں کو ہاؤس جاب کی ایک سالہ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد اسسمنٹ امتحان لیا جائیگا اور اگر کوئی امیدوار اس امتحان میں فیل ہوجاتا ہے تو اس کو دوبارہ ایک سال کی ہاؤس جاب کرنا ہوگی۔

ڈاکٹرز تنظیموں کے رد عمل کے بعد سی ایم ڈی سی نے اس فیصلے پر عملدرآمد 31اگست تک روک دیا ہے۔ اس تاریخ تک رجسٹریشن کروانے والے ڈاکٹروں کو کوئی اضافی امتحان نہیں دینا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :