لاہور ،شدید گرمی و غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے،بچے سکولوں میں ہوا اور پانی کی عدم دستیابی سے شدید متاثر

بدھ 27 مئی 2015 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت پنجاب میں درجہ حرارت ناقابل برداشت حد تک بڑھنے اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے تین سے10سال تک معصوم پھول جیسے بچے سکولوں میں ہوا اور پانی کی عدم دستیابی سے شدید متاثر ہونے لگے۔ نجی ادارے معمول کے مطابق دوپہر دو بجے تک بچوں کو تنگ کلاسوں میں بیٹھا کر والدین کی پریشانیوں کا سبب بننے لگے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز42سینٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت ہونے سے سینکڑوں طلباء وطالبات گرمی سے نڈھال ہوگئے۔ طلباء وطالبات نے شکایات کیں ہیں کہ ٹیچر بار بار پانی پینے سے سختی سے منع کرتے ہیں۔ والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ‘ سیکرٹری ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی میں سکولوں کے اوقات کار کم کیے جائیں اور نجی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ یکم جون سے تعطیلات دیں۔

متعلقہ عنوان :