لاہور، مختلف ہسپتالوں میں کام کرنیوالے گریڈ17 کے 24 فارما سسٹس ڈرگ انسپکٹرز تعینات

بدھ 27 مئی 2015 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) محکمہ صحت پنجاب نے مختلف ہسپتالوں میں کام کرنیوالے گریڈ17 کے 24 فارما سسٹوں کو ڈرگ انسپکٹرز تعینات کر دیا۔ جلد بازی میں ہونیوالے ان احکامات میں بہت سی غلطیاں کی گئی ہیں۔ اکثر فارماسسٹ ایسی پوسٹوں پر تعینات ہوئے ہیں کہ جہاں پر پہلے سے ڈرگ انسپکٹر ز کام کر رہے ہیں جبکہ بعض کو دوسرے شہروں کا ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق234 فارماسسٹوں کو ڈرگ انسپکٹرز تعینات کیا گیا ہے اور ان کی خدمات ہسپتالوں سے واپس لیکر ضلعی انتظامیہ کے سپر دکر دی گئی ہیں۔ ان احکامات میں بہت سی غلطیاں کی گئی ہیں اور ایسی جگہیں کہ جہاں پہلے سے ڈرگ انسپکٹرز کام کر رہے ہیں اور سیٹ خالی نہ ہونے کے باوجود بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔ جب بعض ڈرگ انسپکٹروں کو ایک شہر سے سینکڑوں کلو میٹر دور دوسرے شہر کا بھی چارج دیا گیا جو کہ عملی طور پر ان دونوں سیٹوں پر کام کرنا ناممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :