پولیس افسران سرکاری گاڑیوں کو کورسرکاری گاڑیوں کو کورٹس میں لے جانے سے گریز کیا جائے ، ‘کیپٹن (ر) محمد امین وینس

بدھ 27 مئی 2015 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں سانحہ ڈسکہ کیخلاف منگل کے روز وکلاء کے احتجاجی مظاہرے کے دوران ججز گیٹ کے باہر کھڑی ایلیٹ فورس کی گاڑی وکلاء مظاہرین کے ہاتھوں تباہ ہونے کے واقعہ کے بعد کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری گاڑیوں کو کورٹس میں لے جانے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ سی سی پی او نے یہ ہدایات موجودہ حالات میں پولیس اور وکلاء کے درمیان پیدا ہونے والے کھچاؤ اور کشیدگی کے باعث دی ہیں۔ جب تک حالات مکمل طور پر بحال نہیں ہوتے پولیس افسران سرکاری گاڑیوں کو کورٹس میں لے جانے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :