تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام’عظمت والدین سیمینار“ 7 جون صبح 8 بجے سے 2 بجے تک ہو گا

بدھ 27 مئی 2015 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی والدہ مرحومہ کے پہلے سالانہ ختم کے موقع پر تاریخ ساز ”عظمت والدین سیمینار“کا انعقاد 7 جون 2015 ء الجنت میرج ہال میں صبح 8 بجے سے 2 بجے تک ہو گا ۔سیمینار کی تیاریوں کے سلسلہ میں تحریک صراط مستقیم کے ذمہ داران کا اجلاس ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی رہائش گاہ محلہ عقلانہ بھکھی شریف میں ہوا جس کی صدارت ڈاکٹرصاحب کے والد محترم صوفی غلام سرور گوندل نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ والدین کی فرمانبرداری انسان کی خوش بختی کی دلیل ہے ۔جھک جھک کر والدین کی خدمت کرنے والا ہمیشہ سربلند رہتا ہے ۔والدین کا ادب و احترام کرنا مسلم معاشرہ کے زیور ہے ۔انہوں نے کہا عظمت والدین سیمینار اسلامی اقدار اور افکار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔اجلاس میں مولانا محمد اکرم جلالی ،مولانا محمد مظہر قیوم ،مولانا ظہور احمد ،مولانا قاری محمد ارشد جلالی ، ڈاکٹر محمد سکندر حیات گوندل ،ماسٹر محمد احسن گوندل ،قاری محمد اشرف ،مولانا محمد زمان جلالی ، حاجی محمد نذر جلالی سمیت کثیر تعداد میں اراکین نے شرکت کی ۔