نصیرآباد، پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

بدھ 27 مئی 2015 21:47

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) تحصیل تمبو کے علاقے میں مسلح افرادنے پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل پولیس کے مطابق نصیرآباد کے تحصیل تمبو کے علاقے خان کوٹ کی حدود میں گوٹھ پرویز عمرانی میں مسلح افراد نے بدھ کے روز پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے صدام حسین کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر خان کوٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال سے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :