جعفرآبادثقافتی و اسپوٹس فیسٹول شو کا کی پانچ روزہ تقریبات کا شاندار افتتاح

30، مئی کو بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں جائیں گے

بدھ 27 مئی 2015 21:47

ڈیر ہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء )ڈیرہ اللہ یار میں جعفرآبادثقافتی و اسپوٹس فیسٹول شو کا کی پانچ روزہ تقریبات کا شاندار افتتاح ، افتتاحی تقریب میں شاندار پروگرام پیش کئے گئے ثقافتی شو کی تقریبات پانچ روز تک جاری رہے گی ۔ 30، مئی کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مختلف افراد میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں جائیں گے جعفرآباد کلچرل شو کا افتتاح ڈپٹی کمشنر محمد یعقوب غرشین نے کیا اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کیپٹن ریٹائرڈ میر زبیر خان جمالی ، ڈی ایس پی غلام حسین ، ایس ڈی ایم شاہ فہد،ای ڈی او کیمونٹی میرعابدحسین رند، اسپورٹس آفیسر عاشق علی چناء ، ایکسئن زرک خان ترین سمیت دیگر ضلعی آفیسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب میں نیزابازی ، کرکٹ ،ٹیبلو سمیت دیگر رنگارنگ پروگرام پیش کئے گئے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد یعقوب غرشین نے کہاکہ کلچرل شو کے منعقد ہونے سے علاقے میں ثقافت کو فروغ اور اسے پروان چڑھانے میں بہت مددملتی ہے اور نوجوان نسل کو اپنے کلچر کے بارے میں معلومات بھی فراہم ہوتی ہیں ایسے کلچرل شو ہرسال منعقد ہونے چاہیے جس میں عوام کو تفریح کے ساتھ اپنی ثقافت کو آگے بڑھانے میں مددملتی ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے چیئرمین ضلع کونسل کیپٹن ریٹائرڈ میر زبیر خان جمالی نے کہاکہ عوام کو تفریح فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے شدید گرمی اور مسائل کے باوجود عوام کی بھر پور شرکت ثابت کرتی ہے کہ وہ اپنی ثقافت کو آگے بڑھانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ ایسے پروگرام کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی ضلع کونسل کی طرف سے انتظامیہ کی ہرممکن مدد دی جائے گی ۔تاکہ ایسے پروگرام مزید پروان چڑھ سکیں اس موقع پر سوشل ویلفئیر آفیسر عابد حسین رند نے سپاسنامہ پیش کیا اور ثقافتی پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ کلچرل شو کے دوسرے روزز گھڑ دوڑ ، بیل دوڑ، سائیکل یس ، ملاکھڑا، اور دیگر پروگرام پیش کئے جائیں گے ۔