وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پانی نا پید، افسران و ملازمین بوند بوند کو ترسنے لگے

وزارت کوایوکیو ٹرسٹ بلڈنگ سے تین ماہ قبل نئی بلڈنگ واقع جی فائیو ٹو میں منتقل کیا گیا تھا انتظامیہ کی سستی ، غفلت کے باعثسپلائی نہیں دی گئی پانی کی سپلائی پہنچانا سی ڈی اے کی ذمہ داری تھی سپلائی دی نہ وزارت نے بورنگ کا انتظام کیا ، ذرائع

بدھ 27 مئی 2015 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے افسران و ملازمین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، وضو اور دیگر ضروریات کیلئے خوار ہونے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ایوکیو ٹرسٹ بلڈنگ سے تین ماہ قبل نئی بلڈنگ واقع جی فائیو ٹو میں منتقل کیا گیا تھا لیکن انتظامیہ کی سستی ، غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے وزارت کو پانی کی سپلائی نہیں دی گئی ملازمین پانی پینے وضو کرنے سمیت دیگر ضروریات کیلئے قریبی دوسرے دفاتر میں جانے پر مجبور ہیں شدید گرمی کے موسم وزارت کو پانی کی عدم دستیابی ایک سوالیہ نشان ہے ذرائع کے مطابق پانی کی سپلائی پہنچانا سی ڈی اے کی ذمہ داری تھی جبکہ وزارت نے بورنگ کا انتظام خود کرنا تھا تین ماہ گزر گئے نہ تو سی ڈی اے نے پانی کی سپلائی دی اور نہ ہی بورنگ کا انتظام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :