حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

بدھ 27 مئی 2015 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) حیدرآباد پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مکی شاہ پولیس نے اپنی حدود میں کاروائی کرکے ملزم تاج محمد عرف تاجو ولد محمد عیسٰی کو 30بور پستول سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم کرائم نمبر 37/15زیر دفعہ 147,148,149,324,504PPCمیں مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری کے لئے مخفی اطلاع پر کاروائی عمل میں آئی۔ سی آئی اے پولیس نے بھٹائی نگر تھانہ کی حدود جامشورو روڈ پر کامیاب کاروائی کرکے بد نام منشیات فروش غلام حبیب ولد غلام سرور بھمروکو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :