جوڈیشل کمیشن کا تحریک انصاف کے مطالبے پر فارم 15 کے لئے تھیلے کھولنے کا حکم

فارم 15 کے لئے سفید، خاکی اور نیلے تھیلے کھولے جائیں گے ٗکمیشن کا فیصلہ

بدھ 27 مئی 2015 21:24

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) مبینہ انتخابی دھاندلی کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کے مطالبے پر فارم 15 کے لئے تھیلے کھولنے کا حکم دیا ہے جو 8 جون تک مکمل کیا جائے گا۔گزشتہ روز 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن کا ان کیمرہ اجلاس چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ہوا جس میں کمیشن نے فارم 15 کے لئے تھیلے کھولنے کا حکم دیا جب کہ تھیلے کھولنے اور فارم 15 کی فراہمی کا عمل 8 جون تک مکمل کیا جائے گا۔

کمیشن کے فیصلے کے مطابق فارم 15 کے لئے سفید، خاکی اور نیلے تھیلے کھولے جائیں گے اور اس کے علاوہ انتخابی مواد کونہیں چھیڑاجائے گا جب کہ فیصلہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے طے پایا۔کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تھیلے ڈسٹرکٹ سیشن جج کی نگرانی میں کھولے جائیں گے اوران کی معاونت کے لئے الیکشن کمیشن کے ضلعی حکام موجود ہوں گے ٗ ایک سے زائد ضلع والے حلقے میں سینئر ڈسٹرکٹ جج کی نگرانی میں کام ہوگا، تاہم فاٹا میں پولیٹیکل ایجنٹ تھیلے کھولنے کے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے مطابق تمام حلقوں کے فارم 15 کی مصدقہ نقول الیکشن کمیشن کو بھیجی جائیں گی ٗ کسی تھیلے سے فارم 15 نہ ملے یا سیل ٹوٹی ہو تو فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :