مہمند ایجنسی ٗ دو مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے نو اہلکار زخمی

پولیٹیکل انتظامیہ نے دو دہشت گردوں کے گھروں کو مسمار کردیا گیا

بدھ 27 مئی 2015 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)مہمند ایجنسی میں دو مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے نو اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیٹیکل ذرائع کے مطابق مہمندایجنسی کی تحصیل صافی میں مامد گٹ کے علاقہ میں دو مختلف دھماکے ہوئے۔

(جاری ہے)

پہلے دھماکا میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی بم دھماکیکا نشانہ بنی جس میں آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے ۔دہشت گردی کی دوسری کارروائی میں بم ڈسبوزل اسکواڈ کا اہلکار دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوگیا زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے مامد گٹ ہسپتال منتقل کردیاگیادوسری طرف مہمندایجنسی کی تحصیل حلمززئی میں دربا خیل کے علاقے میں پولیٹیکل انتظامیہ نے دو دہشت گردوں کے گھروں کو مسمار کردیا گیا۔