سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کے خلاف قرارداد مذمت منظور کر لی

بھارتی وزیر دفاع کا بیان ہندوستانی حکومت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کو فروغ دینے کا اعتراف ہے ٗقرار داد کا متن معاملہ بین الاقوامی کمیونٹی اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں اٹھایا جائے ٗحکومت سے مطالبہ

بدھ 27 مئی 2015 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کے خلاف قرارداد مذمت منظور کر لی ۔ بدھ کو یہاں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں کمیٹی نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کی ۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان ہندوستانی حکومت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کو فروغ دینے کا اعتراف ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ دہشت گردی پاکستان کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے ٗ قرارداد میں کہا گیا کہ ہندوستانی وزیر دفاع کا بیان عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔بھارتی وزیر دفاع کا بیان بھارتی کے تمام ہمسائیوں پر اثر انداز ہو گا۔قرار داد میں حکومت پر زور دیا گیا کہ یہ معاملہ بین الاقوامی کمیونٹی اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں اٹھایا جائے۔