ایگزیکٹ کیخلاف مقدمات سنگین نوعیت کے نہیں ،جسٹس شائق عثمانی

دھوکہ دہی کی دفعات میں سات سال قید اور جرمانہ کیا جا سکتا ہے ٗ انٹرویو

بدھ 27 مئی 2015 21:23

ایگزیکٹ کیخلاف مقدمات سنگین نوعیت کے نہیں ،جسٹس شائق عثمانی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ کیخلاف درج مقدمات سنگین نوعیت کے نہیں ہیں،دھوکہ دہی کی دفعات میں سات سال قید اور جرمانہ کیا جا سکتا ہے،آئینی اور قانونی ماہر سابق جسٹس شائق عثمانی کے مطابق ایگزیکٹ کے خلاف درج دفعہ 420 جائیداد کی دھوکا دہی،چار سو اڑسٹھ جعلی دستاویزاور419 حلیہ بدل کا دھوکا دینا ہے،سابق جسٹس شائق عثمانی نے کہاکہ جرم ثابت ہونے پر سات سات سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے،الیکٹرانک ٹرانزیکشن کی دفعہ چھتیس معلومات کی رازداری کی خلاف ورزی اور دفعہ 37 معلومات کو ہٹانا،حذف کرنا اور ترسیل کرنے سے متعلق ہیں۔

(جاری ہے)

بول چینل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا کہ اگر جرم ثابت ہوجائے تو ایگزیکٹ کے بول چینل بھی بند ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :