الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلیٹ پیپرزاور دیگر سامان کی ترسیل کی حکمت عملی تیارکرلی

سخت سیکیورٹی میں سات کروڑبیلٹ پیپرزریٹرننگ افسران کے حوالے کئے جائیں گے

بدھ 27 مئی 2015 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلیٹ پیپرزاور دیگر سامان کی ترسیل کی حکمت عملی تیارکرلی۔ سخت سیکیورٹی میں سات کروڑبیلٹ پیپرزریٹرننگ افسران کے حوالے کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی سامان کی ترسیل کی حکمت عملی تیارکر لی۔

(جاری ہے)

۔الیکشن کمیشن کے مطابق سخت سیکیورٹی میں بیلیٹ پیپرزایراوز کے حوالے کئے جائیں گے۔کل سات کروڑ بیلٹ پیپرزچھاپے گئے ہیں۔ صوبے کے چوبیس اضلاع میں انتخابات ہونگے۔الیکشن کمیشن کے مطابق گیارہ ہزارایک سو سترپولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔تین ہزار تین سو انتالیس ویلیج اور لوکل کونسلز میں انتخابات ہونگے۔سات جون کو بلددیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔