سپریم کورٹ نے وزیراعلی بلوچستان کے خلاف دھاندلی اور جعلی ڈگری کے الزامات سے متعلق دائردرخواست خارج کر دی

بدھ 27 مئی 2015 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) سپریم کورٹ نے وزیراعلی بلوچستان کے خلاف دھاندلی اور جعلی ڈگری کے الزامات سے متعلق دائردرخواست مختصر سماعت کے بعد خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کوجسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی مختصرسماعت کی اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخوست کوخارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔ یادرہے کہ وزیراعلی بلوچستان کیخلاف ان کے مخالف امیدوار احسان شاہ نے دھاندلی کے الزامات لگا تے ہوئے ان کی کامیابی کوالیکشن ٹریبونل بلوچستان میں چیلنج کیا تھا جہاں ٹریبونل نے احسان شاہ کی درخواست خارج کر دی تھی جس کے خلاف احسان شاہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا-