ملتان ٗ جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

ملزمان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ٗ سی پی او ملتان

بدھ 27 مئی 2015 21:22

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ملتان میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگریاں، پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور اسلحہ لائسنس بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے بھٹہ کالونی میں حساس اداروں نے پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور بڑی تعداد میں جعلی ڈگریاں، پاسپورٹ، اسلحہ اور ڈرائیونگ لائسنس برآمد کر لیے جن میں متعدد سرکاری جعلی دستاویزات بھی شامل تھیں۔جعلساز گروہ کے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سی پی او ملتان محمد سلیم کا کہنا ہے کہ ملزمان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :