وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک کا میاں رفیق کی وفات پر اظہارافسوس

بدھ 27 مئی 2015 20:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور کے نامور صحافی میاں محمد رفیق کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور صحافت کے شعبے میں انکی خدمات کو خراج عقید ت پیش کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے میاں محمدرفیق کی اچانک وفات پر انکے خاندان سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور اﷲ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور غمزدہ خاند ان کو یہ عظیم صدمہ ہمت اورحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ میاں محمد رفیق مرحوم نے اپنے صحافتی فرائض ہمیشہ دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیئے ہیں اور انکی یہ خدمات صحافتی ، سیاسی اور سماجی حلقوں میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :