محمد نواز شریف چاروں صوبوں کے وزیر اعظم بن کر فیصلے کریں ،سراج الحق

طے شدہ کاشغرگوادرروٹ کو تبدیل کیا گیا تویہ خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ بہت بڑی زیادتی و ناانصافی ہوگی، وفاقی حکومت منصوبے کو متنازعہ نہ بنائے قیمتی پتھروں کا کاروبا ر کرنیوالے ایکسپورٹرزکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں ،سٹیٹ بینک کے ذمہ داران سے بات کرونگا،امیر جماعت اسلامی کا پشاوراجلاس سے خطاب /میڈیا سے گفتگو

بدھ 27 مئی 2015 20:57

محمد نواز شریف چاروں صوبوں کے وزیر اعظم بن کر فیصلے کریں ،سراج الحق

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ طے شدہ کاشغرگوادرروٹ کو تبدیل کیا گیا تویہ خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی اور ناانصافی ہوگی،وزیر اعظم نواز شریف چاروں صوبوں کے وزیر اعظم بن کر فیصلے کریں ،چھیالیس ارب ڈالرکے پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبے کو وفاقی حکومت متنازعہ نہ بنائے ،نادراایک ماہ کے اندر اندر لاکھوں بلاک شدہ شناختی کارڈ کا مسئلہ حل کردے ورنہ بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہونگے ،نادرا سے توقع تھی کہ وہ عوام کیلئے سہولیات پیدا کریگی لیکن الٹا اس ادارے نے عوام کیلئے لوگوں کے ناک میں دم کررکھا اور نہ حل ہونے والے مسائل پیدا کردئے،قیمتی پتھروں کا کاروبا ر کرنے والے ایکسپورٹرزکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور سٹیٹ بینک کے ذمہ داران سے بات کرونگا،حکومتوں کی تھوڑی سی توجہ سے قیمتی پتھروں کے ایکسپورٹ سے کثیرزرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

پشاورکی ترقی کیلئے وزارت بلدیات کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،پشاور کی عظمت رفتہ کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے انتھک کوششیں ہورہی ہیں اور دو سال پہلے کے پشاور کے مقابلے میں آج کا پشاور زیادہ خوبصورت اور سرسبز اور پھولوں سے مزین نظر آرہاہے ۔جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات میں اہل اور دیانت دار امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں، عوام بلدیاتی انتخابات میں ترازو کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں ۔

35سال تک افغان مہاجرین کی میزبانی کرکے اب یکدم انکے ساتھ ناروا سختی اور انہیں ہزراساں کرنے سے افغانستان میں پاکستانی مفادات کونقصان پہنچے گا۔خیبرپختونخوامیں بدترین بجلی لوڈشیڈنگ بند کیجائے اور باالخصوص رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،خیبرپختونخوا سے نکلنے والے دریاؤں پر سستی بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں تو پھروفاقی حکومت مہنگی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو زیادہ توجہ کیوں دے رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور نمک منڈی میں آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید منہاج الدین شاہ صدرآل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ،جنرل سیکرٹری حاجی مشتاق ،ذوالفقار،حاجی دوست محمد،سید امتیاز،حاجی نقیب ،عزیز الرحمان ،سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد علی اور فاروق خان جبکہ سابقہ چیئرمین فقیرحسین،اورعاطف خواجہ بھی موجود تھے ۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے بلائے گئے کاشغر گوادر روٹ کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کرونگا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پشاور کی تاجر برادری اور عوام میں کاشغر گوادر روٹ میں تبدیلی کی خبروں سے سخت تشویش پائی جاتی ہے اور خیبر پختونخوا کے عوام کاشغرگوادر روٹ کے نقشے کو تبدیل نہیں ہونے دینگے ۔امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ نادرا نے لوگوں کے شناختی کارڈ طویل مدت سے بلاک کرکے لوگوں کو ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلاء کردیا ہے۔

ایک ایک شناختی کارڈ کی ویری فیکیشن کیلئے تمام تر ضروری تصدیق اور دیگر معلومات فراہم کرنے کے باوجود لو گوں کے شناختی کارڈ پھر بھی بلاک رہتے ہیں جسکی وجہ سے لوگوں کے بینک اکاؤنٹ منجمد ہوجاتے ہیں انکے لئے سفر کرنا پاسپورٹ بنوانا اور دیگر کاروباری سرگرمیاں سرانجام دینا تقریبا ناممکن ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ ایک ایک شناختی کارڈ کیلئے پانچ پانچ ایجنسیوں کے سامنے لوگوں کو پیش ہونا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ نادرا نے جماعت اسلامی کے احتجاج پر بلاک شناختی کارڈ کا مسئلہ حل کرنے کی لئے تین ماہ کی مہلت مانگی تھی جس میں سے دو ماہ گذر چکے ہیں لیکن ابھی تک نادرا کی طرف سے اس سنگین مسئلے کو سلجھانے کیلئے کوئی ٹھوس لائحہ عمل سامنے نہیں آیا انہوں نے کہا کہ ہم ایک ماہ مزید انتظار کرلیں گے لیکن اسکے بعد احتجاج کا اپنا آئینی اور جمہوری حق بھرپور طریقے سے استعمال کریں گے ،قبل ازیں آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن KPKکے صدر سید منہاج الدین شاہ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو اپنے مسائل پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن کے ممبرز جیمزسٹون ایکسپورٹ کے ذریعے ملکی ترقی میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔

ہماری ایسوسی ایشن بنے بلوچستان، اور KPKمیں ہمارے ممبرز ہیں۔ ہمارے ممبرز کی تعداد 1600کے قریب ہے۔ جو جیمزسٹونایکسپورٹ کرکے ملک کے لئے قیمتی ززمبادکہ کمار ہے ہیں۔ گزشتہ دس سالوں میں ہماری ایسوسی ایشن نے 132.05ملین ڈالرز کی ایکسپورٹ کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے سرکاری محکموں کے پالیسی سازادارے زمینی حقائق اور کاروباری حضرات کو اعتماد میں لئے بغیر پالیسیوں کا اجراء کرتے ہیں۔

جس کے نفاذ سے کارروباری حضرات کے لئے پیچید گیاں اور مسائل پیداہوتے ہیں۔ ان اداروں کے تمام منصوبے کا غذی ہوتے ہیں۔ اور عوام یا کاروباری طبقے کا مفاد مطع نظر نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ 67سال سے عوام کے مسائل اور پریشانیاں کم ہونیکی بجائے روز بروزبڑھ رہی ہیں۔ اﷲ تعالیٰ نے سرزمین پاکستان پر لاتعدادا احسانات کئے ہیں۔ جن میں سے ایک جیمز سٹون کی فرادانی ہے۔

جو خیبرپختونخوا ہ اور محلقہ پہاڑی سلسلہ میں مختلف اقسام میں پائے جاتے ہیں۔ اور بیرون ملک اس کی مانگ کی وجہ سے یہ ملک کے معاشی استحکام میں ٹھوس کرداراد کرسکتاہے۔ نمکنڈی پشاور جو کہ جیمزسٹون کے کاروبار کا گھڑ ہے ۔ اور ہزاروں افرادس سے وابستہ ہیں۔ جو کہ نہایت نامساعد حالات میں نہ صرف اپنے لئے رزق حلا ل کماتے ہیں۔ بلکہ ملک کے لئے قیمتی زرمبارلہ بھی کماتے ہیں۔

لیکن ہم سے زیادہ آپ کو معلوم ہے۔ کہ صوبائی حکومت کے کسی قسم تعاون اور امداد سے محروم ہیں۔ اگرصوبائی حکومت کسی فنڈ سے ان تعلیم یا فتی کاریگروں کی جدید مشینری دید ے ۔ تو جیمزسٹون کی قدروقیمت برھنے سے ملک میں زیادہ زرمبادلہ آسکے گا۔ اور جنگ سے متاثرہ اس صوبے خاص طورپر پشاور میں بے روزگاری انہوں مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت کارباری کی ترقی کے لئے پشاور میں کسی مناسب مقام ترجیحاً نشترہال سے متصل ایک کثیر المنز لہ عمارت تعمیرکرے۔ جس میں سب سرکاری اور غیرسرکاری ادارے ایک ہی چھت کے نیچے ہو تاکہ کاروباری حضرات کو سہولت مل سکے۔