ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا ٗ کسی دشمن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی ٗوزیر اعظم
پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے اسے اقتصادی لحاظ سے بھی مضبوط بنانا ہو گا ٗدہشت گردوں کے خلاف جاری ’’آپریشن ضرب عضب‘‘ بے مثال کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ٗپوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے مسئلے پر یک جان اور یک زبان ہے ٗعوام کی تائید و حمایت کی بدولت پاکستان کو جدید ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنے مقاصد میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے ٗنواز شریف کا یوم تکبیر کے موقع پر پیغام
بدھ 27 مئی 2015 20:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا ٗ کسی دشمن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہوگی ٗ پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے اسے اقتصادی لحاظ سے بھی مضبوط بنانا ہو گا ٗدہشت گردوں کے خلاف جاری ’’آپریشن ضرب عضب‘‘ بے مثال کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ٗپوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے مسئلے پر یک جان اور یک زبان ہے ٗعوام کی تائید و حمایت کی بدولت پاکستان کو جدید ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنے مقاصد میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے ۔
بدھ کو یہاں یوم تکبیرکے موقع پروزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ یوم تکبیر درحقیقت پاکستانی قوم اور پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے یوم افتخار ہے۔(جاری ہے)
اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس دن پاکستان عالم اسلام کی پہلی اور دُنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا تھالہذا ہمیں یہ دن پاکستان کی وحدت اور سلامتی کے عہد کی تجدید کرتے ہوئے پورے جوش و جذبے سے منانا چاہیے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ 11مئی1998ء کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں نے جنوب مشرقی ایشیاء میں طاقت کا توازن درہم برہم کر دیا تھا بھارت کے جارحانہ عزائم میں اس قدر شدت پیدا ہو گئی تھی کہ ُاس نے نہ صرف آزاد کشمیر میں اپنی فوجیں داخل کر دینے کے مذموم ارادے ظاہر کرنا شروع کر دیئے بلکہ اس مقصد کیلئے بھاری تعداد میں افواج کنٹرول لائن پر پہنچا نا شروع کر دی تھیں۔ بھارت کے وزیر دفاع نے یہ اعلان بھی کر دیا کہ اب بھارتی فوج کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کر دیا جائیگا ان اعصاب شکن حالات میں ہم نے اہل رائے سے مشاورت کا عمل شروع کیا کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب کیسے دیا جائے اور دھماکے نہ کرنے کیلئے جس عالمی دباؤ کا سامنا ہے اُس سے کیسے نمٹا جائے۔ خوش قسمتی سے پوری قوم کے جذبات اور خیالات کی وجہ سے مجھے حوصلہ افزا صورتِ حال نظر آئی اور ہم نے پاکستان کے عظیم تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کیا اور اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 28مئی1998ء کو پاکستان ایٹمی طاقت بن گیا۔مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میری جلاوطنی کے زمانہ میں بھی نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے تحت یوم تکبیر باقاعدگی سے منایا جاتا رہا اور ان تقاریب میں میرا انتہائی اچھے الفاظ میں تذکرہ کیا جاتا تھا جس کے لیے میں تہہ دل سے ممنون ہوں۔نواز شریف نے کہاکہ ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا۔ اب کسی دشمن میں جرات نہیں کہ اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے تا ہم اس کے بدخواہوں نے اب اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔ وہ اسے اندرونی طور پر کمزور کرنے کے در پے ہیں۔ایسی صورتحال کا مقابلہ کرنا اکیلے حکومت کے بس کی بات نہیں ہوتی بلکہ اس کی خاطر حکومت، عوام اور فوج کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ الحمد اﷲ! آج پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے مسئلے پر یک جان اور یک زبان ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری ’’آپریشن ضرب عضب‘‘ بے مثال کامیابیاں حاصل کر رہا ہے اور مادرِوطن کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کی خاطر پاک فوج کے افسر اور جوان اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں تا کہ ہمارا حال اور ہماری نئی نسل کا مستقبل محفو ظ بنایا جا سکے۔ نواز شریف نے کہاکہ آج اس اہم دن کے موقع پر میں ’’چائنا پاکستان اکنامک کاریڈور‘‘ کا تذکرہ کیے بغیر نہیں رہ سکتا ۔اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے اسے اقتصادی لحاظ سے بھی مضبوط بنانا ہو گا۔ اقتصادی راہداری کا منصوبہ اسی جانب ایک اہم قدم ہے۔میں پوری دیانت داری سے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اقتصادی راہداری کے اس منصوبے کے ثمرات پاکستان کے ہر علاقے کے لوگوں تک پہنچیں گے ۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی تامّل نہیں کہ پہلے اﷲ تعالیٰ نے ہمیں ایٹمی دھماکہ کرنے کا شرف عطا فرمایا تھا اور انشاء اﷲ اب معاشی دھماکہ کرنے کا اعزاز بھی ہماری حکومت کو ہی حاصل ہو گانواز شریف نے کہاکہ ہم پوری نیک نیتی سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور اپنے اقدامات کے لیے ان کے سامنے جوابدہ بھی ہیں۔ حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابیاں اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ عوام ہماری ترقی پسند پالیسیوں کی تائید کرتے ہیں۔ انشاء اﷲ! ہم عوام کی اسی تائید و حمایت کی بدولت پاکستان کو ایک جدید ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنے مقاصد میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.