سیالکوٹ میں ڈی سی او اور ڈی پی او دفاتر میں توڑ پھوڑ کرنے والے 150 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا

muhammad ali محمد علی بدھ 27 مئی 2015 20:44

سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 مئی 2015 ء) سیالکوٹ میں ڈی سی او اور ڈی پی او دفاتر میں توڑ پھوڑ کرنے والے 150 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں 2 وکلاء کی ایس ایچ کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ڈی سی او اور ڈی پی او دفاتر میں توڑ پھوڑ کرنے والے 150 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ درج کیے جانے والے مقدمے میں توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور بلوے کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔