نوجوانوں کے لئے مفت ٹیکنیکل کورسز کا تیسرا مرحلہ پندرہ جون سے شروع ہوگا

بدھ 27 مئی 2015 20:36

سرگودھا ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) سرگودھا سمیت پنجاب کے سات اضلاع کے نوجوانوں کے لئے مفت ٹیکنیکل کورسز کا تیسرا مرحلہ پندرہ جون سے شروع ہورہا ہے آئی کین ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں پنجاب سکلڈ ڈویلپمنٹ فنڈ حکومت پنجاب اور یوکے ایڈ کے تعاون سے سیفٹی انسپکٹر، پائپ اینڈپلیٹ فیبریکیٹر،پائپ اینڈ جنرل فٹر،اسکیفولڈنگ اور ویلڈنگ کورسزمیں مفت ٹریننگ دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہارمارکیٹنگ آفیسر آئی ٹی آئی لاہورعلی حسن مانیکا نے سرگودھا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی کین ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پاکستان کابڑا ادارہ ہے یہاں سے ٹریننگ حاصل کرکے ہزاروں افرادملک اور بیرون ملک میں بر سر روز گار ہیں اور باعزت طریقے سے اپنے خاندانوں کی کفالت کر رہے ہیں سرگودھا‘ لاہور‘ نارووال‘ شیخوپورہ‘ گوجرانوالہ‘ فیصل آباد‘ چنیوٹ کے اضلاع کے بے روز گار نوجوانوں کو ادارہ میں نہ صرف پچیس ہزار سے ایک لاکھ روپے لاگت کے کورسزمیں مفت فنی تربیت دی جا رہی ہے بلکہ انہیں یونیفارم کتابیں اور رہائش بھی مفت فراہم کی جا تی ہے اور پندرہ سو روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ پندرہ جون سے شروع ہونے والے تیسرے سیشن کے رجسٹریشن جاری ہے ۔