سزائے موت کے قیدیوں کی آخری ملاقاتوں کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات

بدھ 27 مئی 2015 20:36

سرگودھا ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی آخری ملاقاتوں کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس سزائے موت کے قیدیوں سے ملاقات کرنیوالے افراد کی مکمل جامہ تلاشی لیں اس کے بعد انہیں کچھ فاصلے سے ملاقات کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کی جیلوں میں 31 مئی تک مزید 25 سے زائد سزائے موت کے قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا۔