حکومت انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔وفاقی سیکرٹری امور کشمیر وگلگت بلتستان

بدھ 27 مئی 2015 20:36

سرگودھا ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) دنیا کے نقشے پر ایٹمی پاکستان کا ابھرنا 20کروڑ افراد کے وقار اور تشخص کا باعث ہے دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا قوم کے لئے باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکرٹری امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری حامد حمید نے یوم تکبیر کے حوالہ سے اپنے پیغام میں کہا کہ ایٹمی پاکستان کا سہرا بلا شبہ مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں محمد نواز شریف کے سر ہے، حکومت انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے موجود حکومت کی پالیسیوں کے دورس نتائج مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا آج دنیا میں پاکستان کے ایشین ٹائیگر بننے کی بازگشت سنائی دی دے رہی ہے جو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی حکومت کی ٹھوس پالیسیوں سے ممکن ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی خوشحالی کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہو گا ۔