ڈسکہ میں وکلاء کے قتل کیخلاف سرگودھا میں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی دوسرے روز بھی ہڑتال

بدھ 27 مئی 2015 20:32

سرگودھا ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ڈسکہ میں وکلاء کے قتل کیخلاف سرگودھا میں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی دوسرے روز بھی ہڑتال رہی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن سرگودھا کے تحت ضلع بھر کی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ اور تالہ بندی کی گئی اور مقدمات کی پیروی کے لئے آنے والے سائلین کو مقدمات کی نئی تاریخیں دیکر لسٹیں سیشن کورٹ کے باہر آویزاں کر دی گئیں وکلاء نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں رکھیں۔ پولیس اہلکار جیلوں سے اسیران کو مقدمات کی سماعت کے لئے عدالتوں میں لیکرنہیں لایا گیا ۔۔ڈسٹرکٹ بار نے ذمے داروں کو قرارواقعی سزادینے کا مطالبہ کیا گیا۔وکلاء کی ہڑتال کے باعث ضلع کچہری میں آنیوالے وور دراز کے آنیوالے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :