بجلی چوری قومی خزانہ کی چوری ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر فیسکو

بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سپیشل ٹاسک فورس کی ٹیمیں تشکیل دے کرکریک ڈاؤن کا آغا ز

بدھ 27 مئی 2015 20:31

جھنگ ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) سپرنٹنڈنگ انجینئر فیسکو(واپڈا) سرکل بلال ارشادنے کہا ہے کہ بجلی چوری قومی خزانہ کی چوری ہے لہٰذا ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سپیشل ٹاسک فورس ٹیمیں تشکیل دے کرکریک ڈاؤن کا آغا زکرتے ہوئے مختلف علاقوں میں دوران چیکنگ اچانک چھاپے مار کر بجلی چوروں کے خلاف زیر دفعہ39/A الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت جھنگ کے مختلف تھانوں میں مقدما ت درج کروا دیئے گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ماہ مئی 2015ء کے دوران سپیشل ٹاسک فورس ٹیموں نے ضلع بھر کی تحصیلوں میں اچانک چھاپے مار کر تھانہ کوتوالی میں محلہ سلطان والا کے رہائشی شیخ نذیر اورتھانہ موچیوالا میں چک 215 کے رہائشی شہبازولد طاہر خان،سلطان ولد شیر خان اورشیر خان ولد بہاول خان شامل ہیں کے خلاف زیر دفعہ39/Aالیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتا یا کہ کریک ڈاؤن کے دوران مرتکب افراد کے کنکشن منقطع کرکے بھاری جرمانے کے علاوہ انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جس سے محکمہ کو 80لاکھ روپے کا ریونیو بھی حاصل ہوگا۔سپرنٹنڈنگ انجینئر بلال ارشاد نے بجلی چوروں کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری سے باز آجائیں ورنہ انہیں بھاری جرمانے کے علاوہ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :