چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مال و زر سے محروم

بدھ 27 مئی 2015 20:30

جھنگ ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) جھنگ میں مختلف مقامات پر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مال و زر سے محروم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پہلے واقعہ میں موضع کھیوہ کے محمد عامر کے گھر سے اسحاق اور الیاس وغیرہ دس افراد نے اس کے ہل،موٹر ،ڈیزل اور دیگر زرعی آلات چوری کر لئے ،دوسرے واقعہ میں قادر پور بخشہ کے احمد خان اور فیصل وغیرہ نو افراد نے مرتضی کی گندم چوری کر لی ،تیسرے واقعہ میں موچیوالہ کے چک نمبر256کے شہامند خان کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چھین لئے مزاحمت کر نے پر اس کے بھائی وریام،جاوید،ریاض اور بہنوئی خان کو تشددکا نشا نہ بنایا ،چوتھے واقعہ میں شورکوٹ کینٹ کے طارق منیر کریا نہ کا سامان سپلائی کر نے جا رہا تھا کہ راستے میں اکبر وغیرہ تین افراد نے اسلحہ کے زور پر اس سے کاغذت موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی اور فرار ہو گے جس پر جھنگ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔