وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے غیر تصدیق شدہ6 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 27 مئی 2015 20:29

وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے غیر تصدیق شدہ6 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 مئی 2015 ء) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے غیر تصدیق شدہ6 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کو آئی جی سندھ کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت سندھ میں 10 لاکھ اسلحہ لائسنس موجود ہیں۔ جاری کردہ 10 لاکھ اسلحہ لائسنس میں سے 6 لاکھ اسلحہ لائسنس غیر تصدیق شدہ ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے آئی جی سندھ کو غیر تصدیق شدہ6 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ کراچی آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :