خضدار سمیت قلات ڈویژن میں امن و امان کنٹرول کرنے میں دیگر فورسز کے ساتھ لیویز فورس کا بھی اہم کردار ہے

کمشنر قلات کی زخمی لیویز اہلکار کی عیادت کے موقع پر گفتگو

بدھ 27 مئی 2015 20:24

کوئٹہ ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد اکبر حریفال نے کہا ہے کہ خضدار سمیت قلات ڈویژن میں امن و امان کو کنٹرول کرنے میں دیگر فورسز کے ساتھ لیویز فورس کا بھی اہم اور بنیادی کردار ہے، لیویز اہلکار جوان مردی کے ساتھ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کر کے عوام کو امن کا تحفہ دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیسمہ واقعہ میں زخمی ہونے والے لیویز اہلکار کی سی ایم ایچ خضدار میں عیادت کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا کمشنر قلات ڈویژن نے لیویز اہلکار سے ان کے علاج کے متعلق بھی معلومات حاصل کیں اور اس حوالے سے سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں سے بھی استفساراور علاج کے لئے نقد رقم دینے کے ساتھ ساتھ زخمی اہلکار کامزیدعلاج سرکاری سطح پر کرنے کا اعلان کیا جبکہ لیویز اہلکار کو اس کی بہادری پر نقدد انعام اور محکمہ میں ترقی دینے کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ اگر ضرورت محسو س کی گئی تو مزید علاج کے لئے زخمی اہلکار کو کوئٹہ یا کراچی بھی منتقل کیا جائے گا۔ کمشنر قلات ڈویژن نے بیسمہ میں لیویز آفسران اور اہلکاروں کی جانب سے بہترین حکمت عملی اپنانے اوربہادری سے مقابلہ کر کے عوام کو امن کاتحفہ دینے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لیویز بلوچستان کی بنیادی فورس ہے اور اس کے اہلکاروں کی تربیت نہ صرف قبائلی انداز میں ہوئی ہے بلکہ انہیں جدید ٹیکنیک کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کی تربیت بھی دی گئی ہے اور آج اسی تربیت کے اثرات عوام تک امن کی صورت میں پہنچ رہے ہیں امن قائم ہونے سے علاقے میں ترقی کے پہیہ چلتی رہی گی اور عوام کو سہولیات میسر آ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :