نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے تحت 28 مئی کو”یوم تکبیر ۔تاریخ پاکستان کا سنگ میل“ کے عنوان سے ایک قومی سیمینار منعقدہوگا

بدھ 27 مئی 2015 20:18

اسلام آباد ۔ 27مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) 28 مئی 1998ء کو پاکستان الله تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایٹمی صلاحیت کے حامل ممالک کی صف میں 7 کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے شامل ہوا تھا۔ اس تاریخ ساز اور یادگار دن کو یوم تشکر کے طور پر منانے کیلئے نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے تحت 28 مئی شام 5 بجے ایوان قائداعظم آیڈیٹوریم فاطمہ جناح پارک میں ”یوم تکبیر ۔

(جاری ہے)

تاریخ پاکستان کا سنگ میل“ کے عنوان سے ایک قومی سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ وفاقی وزیر برائے سٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجنز سیمینار کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ زاہد ملک چیئرمین نظریہ پاکستان کونسل صدارت کریں گے۔ یوم تکبیر کے حوالے سے ایڈمرل(ر) عزیز اے مرزا، جنرل(ر) سینیٹر عبدالقیوم، معروف تجزیہ نار جنرل(ر) طلعت مسعود ، ممتاز سفاتکار، مسعود خان اور انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اظہار خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :