وزیر اعظم پاکستان کو ایشیاء کا اکنامک ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں‘ محمد علی کشمیر ی

بدھ 27 مئی 2015 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ اٹلی کے ترجمان محمد علی کشمیر ی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کو ایشیاء کا اکنامک ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں،چین اور ترکی کے تعاون سے توانائی کے بڑے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں،حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کرے گی،ایک بیان میں راجہ محمد علی کشمیری نے کہا، مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو توانائی کا بحران ورثے میں ملا ہے مگر ہماری حکومت نے لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پالیا ہے ،اس سلسلے میں چین اور ترکی نے پاکستان کی بہت مدد کی ہے ان ممالک کے تعاون سے بجلی کے بڑے منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے ان میں زیادہ طر منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں،انہوں نے مزید کہا آئند ہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست بجٹ ہوگا مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ تاجر برادری کو اولین ترجیحی دی ۔

متعلقہ عنوان :