مستحقین کی بحالی اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ اللہ رکھا چوہدری

بدھ 27 مئی 2015 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ تمام ضلعی چیئرمین زکوٰة کمیٹی اپنے متعلقہ علاقوں کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کا معائنہ کرنے کے مجاز ہیں اوروہ کسی بھی قسم کی بے قاعدگی پائے جانے کی صورت میں فوری رپورٹ کریں تاکہ ذمہ داران کے خلاف بلاتاخیر کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

(جاری ہے)

ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں مستحق طلباء و طالبات کو کروائے جانے والے کورسز کی دیگر پرائیویٹ اداروں میں کرائے جانے والے کورسز سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے ایولیوشن کروائی جائے گی اور ان فنی تربیت کے اداروں کو زکوٰة فنڈ سے دی جانے والی رقوم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی کروایا جائے گا۔ مستحقین کی بحالی اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں نئی سکیم کے تحت فنی تربیت حاصل کرنے والے طلباء و طالبا ت کو 50ہزار سے 2لاکھ روپے تک کی امداد جاری کی جا رہی ہے۔

مستحقین کو سہولیات بہم پہنچانے اور زکوٰة فنڈ کی مد میں جاری کردہ رقوم کا حصول آسان بنانے کیلئے محکمہ زکوٰة کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجا رہا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔