ڈاکٹرسرفراز نعیمی کی یاد میں ہونیوالی”شہیدپاکستان کانفرنس“کی تیاریا ں عروج پرپہنچ گئیں

بدھ 27 مئی 2015 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ممتاز عالم دین ڈاکٹرسرفرازاحمدنعیمیکے چھٹے ”یوم شہادت“کے موقع پر2جون کو ہونیوالی ”شہیدپاکستان کانفرنس“کی تیاریا ں عروج پرپہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے علامہ احمدعلی قصوری،مفتی محمدخان قادری،پیراعجا ز احمدہاشمی،قاری محمدزوار بہادر،علامہ قاسم علوی، مفتی حسیب قادری،صاحبزادہ نذیر سلطان ایم این اے،صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی،حافظ شفیق الرحمن،نجم ولی خان،اوریا مقبول جان، جسٹس(ر) نذیر اخترسمیت ملک کے نامورعلماء ومشائخ،دانشور،وکلاء اور صحافی حضرات اظہار خیال فرمائینگے۔

نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق 2 جون سے شروع ہونے والی دس روزہ تقریبات کے انتظامی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے کل29جون بروز جمعة المبارک جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی اورمجلس عاملہ کامشترکہ اجلاس پروفیسر لیاقت علی صدیقی کی زیرصدارت ہوگا۔