کراچی ،انٹربینک میں روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹ گیا، اوپن مارکیٹ میں قدرگرگئی

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 101.97اورفروخت 102.02روپے پرمستحکم

بدھ 27 مئی 2015 19:56

کراچی ،انٹربینک میں روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹ گیا، اوپن مارکیٹ میں قدرگرگئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) بدھ کے روز انٹربینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹارہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدرگرگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 101.97روپے اورقیمت فروخت 102.02روپے پرمستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 103.30روپے سے بڑھ کر 103.40روپے اورقیمت فروخت 103.50 روپے سے بڑھ کر 103.60روپے پرجاپہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کوروپے کے مقابلے یوروکی قیمت خرید 113روپے اور قیمت فروخت 114روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 159روپے اورقیمت فروخت 160روپے کی سطح پربدستور برقرار رہی۔ فاریکس رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ گذشتہ روز روپے کی نسبت یواے ای درہم اورسعودی ریال کی قدرمیں بالترتیب 5,5پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد یواے ای درہم کی قیمت فروخت 28.35روپے سے بڑھ کر 28.40روپے اورسعودی ریال کی قیمت خرید 27.60روپے سے بڑھ کر 27.65روپے پرجاپہنچی۔

متعلقہ عنوان :