خیبر میڈیکل کالج پشاور میں میڈیکل ریسرچ فےئر کا انعقاد

بدھ 27 مئی 2015 19:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) خیبر میڈیکل کالج پشاور میں بدھ کے روز صوبے کے سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں کے انڈر گریجویٹ طلباء و طالبات کا میڈیکل ریسرچ فےئر منعقد ہوا جسمیں پورے صوبے کے تقریباً 27 ٹیموں میں شامل طلباء وطالبات نے مختلف بیماریوں پر کرنے والے تحقیقی کام کے مقالہ جات پیش کئے ۔ میڈیکل ریسرچ فےئر کے مہمان خصوصی خیبر میڈیکل یونیورسٹی شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حامد حُسین تھے جبکہ اس موقع پر سپیشل ججز کے فرائض خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ محمد عابد مجید کی اہلیہ اور جناح میڈیکل کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ عابد ،خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر حامد حسین پشاور میڈیکل کالج کے ڈاکٹر آمان صافی اور رحمان میڈیکل کالج کے ڈاکٹر افتخار نے سر انجام دےئے۔

(جاری ہے)

میڈیکل ریسرچ فےئر کا اہتمام خیبر میڈیکل کالج پشاور کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن اور کالج کی سوشل ویلفئیر سوسائٹی نے کیا تھا جبکہ اس موقع پر شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی چےئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ افتخار، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم ، ڈاکٹر روبینہ گل سمیت کالج کے دیگر اساتذہ اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔ میڈیکل ریسرچ فےئر میں طلباء و طالبات نے مختلف بیماریوں پر اپنا تحقیقی کام مکمل کرکے اس کے کامیاب مقالے پیش کئے جس کو خوب سراہاگیا۔

بعد ازاں طلباء و طالبات کو بہترین کام کرنے پر تعریفی اسناد بھی دی گئیں جبکہ پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ ریسرچ فےئر میں خیبر میڈیکل کالج کے طلباء نے بالترتیب پہلی اور دوسری جبکہ رحمان میڈیکل کالج پشاور کے طلباء و طالبات نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب کے آخر میں خیبر میڈیکل کالج پشاور شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی چےئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منعقدہ میڈیکل ریسرچ فےئر اپنی نوعیت کی پہلی کاوش ہے اور طلباء و طالبات کا یہ تحقیقی کام پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے منظور کیا جائے گا اور اسے نصاب میں بھی شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :