فلاح و بہبود کی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے عوام صوبائی حکومت کا بھرپور ساتھ دیں،شکیل خان

بدھ 27 مئی 2015 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے بہبود آبادی شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صحت و تعلیم کے شعبوں کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ عوام بھی کمیشن مافیا کے خلاف ڈٹ جائے ۔پی ٹی آئی معاشرے میں مثبت تبدیلی لا رہی ہے۔یہ بات انہوں نے بٹ خیلہ نوکلے میزارہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

مشیر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ حکومت نے احتساب کے عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بناکر کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے اسلئے عوام عملی تبدیلی و ترقی کے اثرات محسوس کرنے لگے ہیں جس سے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔شکیل خان نے کہاکہ صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔لہذا عوام کو چاہیے کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کو بروقت مکمل کرانے کے لئے موجودہ صوبائی حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔