خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن ، خواتین کو ووٹ ڈالنے کے بنیادی حق سے روکنا قانونی جرم ہے

جرم کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی،الیکشن کمیشن

بدھ 27 مئی 2015 19:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن 2015 ، خواتین کو ووٹ ڈالنے کے بنیادی حق سے روکنا قانونی جرم ہے۔اس جرم کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی۔ایک پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے۔ کہ خیبر پختونخوا میں 30مئی2015کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات خواتین سمیت تمام اہل ووٹرز اپنا حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔

کیونکہ آئین پاکستان نے تمام شہریوں کو ووٹ کا حق دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے خواتین کو ووٹ ڈالنے کے اس بنیادی حق سے روکنا قانون کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔ جس کا سختی سے نوٹس لیا جائیگا۔ اور اس جرم کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی۔ تمام سیاسی جماعتوں اور اُمیدواروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ خواتین ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن آنے کے لئے سہولیات فراہم کریں۔ اور خواتین کی پولنگ کو ہر صورت میں ممکن بنایا جائے۔ بصورت دیگر خواتین کی پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کار روائی کی جائیگی۔تاکہ معاشرے کا یہ اہم طبقہ ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم نہ رہے۔