یوسی 60میں ریکارڈ ترقیاتی کام امن اورخوشحالی سے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا،ظاہر خان قاری

بدھ 27 مئی 2015 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)یوسی 60میں ریکارڈ ترقیاتی کام امن اورخوشحالی سے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرونگا میری ترجیحات میں یونین کونسل کے عوام کے مسائل حل کرنا اور ترقی کی طرف گامزن کرنا یہ بات یونین کونسل 60سے تھریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسل امیدوارظاہر خان قاری نے نوے کلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ خدمت کا جزبہ لیکر میدان میں اترے ہیں اور انشاء اللہ جیت تھریک انصاف کی ہی ہوگی کیونکہ کہ عوام جانتی ہے کہ تحریک انصاف ہی اس ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے اور عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہے جو پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی اور صوبے میں سب سے زیادہ ڈسٹرکٹ سیٹیں جیتیں گی اور اسے کے ہی ناظم اور کونسلر ہونگے جو عوام کے مسائل کے لئے اپنے تمام تر کاؤشیں بروئے کار لائیں گے کیونکہ وہ عوام خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور انکے مسائل کے حل کرنے کے لئے صحیح معنوں میں آواز اٹھائیں گے جسلے سے دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا ۔