Live Updates

خیبر پختونخواہ سے ایزی لوڈ اور کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے: سربراہ تحریک انصاف عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 27 مئی 2015 19:45

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 مئی 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ سے ایزی لوڈ اور کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے خلاف سب اکٹھے ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف، آصف زرداری، ڈیزل کے پرمٹ بیچنے والے اور ایزی لوڈ والے سب تحریک انصاف کیخلاف اکٹھے ہوگئے ہیں لیکن پھر بھی وہ ان سب کا اکیلے مقابلہ کریں گے اور انہیں شکست دیں گے۔

تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ سے ایزی لوڈ اور کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے۔ نواز شریف جب خیبر پختونخواہ آئین تو کبھی گورنر ہاوَس سے باہر بھی نکلیں تب ہی انہیں نیا خیبر پختونخواہ نظر آئے گا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ جلد آنے والا ہے جس میں دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہوجائے گااور اسی سال الیکشن ہوں گے اور تحریک انصاف کی حکومت آئے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات