گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ایف سی کو دے دی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 27 مئی 2015 19:41

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 مئی 2015 ء) گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ایف سی کو دے دی گئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے آرمی کو درخواست دینے کے بعد سیکورٹی کی ذمہ داری ایف سی کو دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج کو گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے دی گئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائے گی۔

متعلقہ عنوان :