اسلام آباد ہائی کورٹ ، گریڈ 20اور 21میں تقرریوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کل ہوگی

بدھ 27 مئی 2015 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں گریڈ 20اور 21میں تقرریوں کے حوالے سے دائر درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے بارے سماعت جمعرات کو ہوگی ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ ڈی آئی جی آفتاب احمد چیمہ اور ڈپٹی کمانڈنٹ ولی الرحمان اور دیگر بیورو کریٹس کی جانب سے دائردرخواستوں کی سماعت کرینگے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر درخواست گزاروں کے وکلاء ایس اے رحمان ایڈووکیٹ اور عبدالرحمان صدیقی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت وفاق کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کرے جس پر پر سابق جج نے کہا تھا کہ عدالت پہلے یہ فیصلہ کرے گی کہ درخواستیں قابل سماعت ہیں یانہیں بعدازاں عدالت نے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :