ڈیرہ غازی خان میں جگ توڑنے پر وڈیرے نے12 سالہ لڑکے کو گولیوں سے بھون دیا

ساہیوال میں سوتیلے باپ کے وحشیانہ تشدد سے ننھی کلی نعیمہ جان کی بازی ہار گئی‘ مقدمات درج

بدھ 27 مئی 2015 19:02

ڈیرہ غازی خان میں جگ توڑنے پر وڈیرے نے12 سالہ لڑکے کو گولیوں سے بھون ..

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء)ڈیرہ غازی خان میں وڈیرے نے جگ توڑنے پر بارہ سالہ محمد عامر کو گولیوں سے بھون دیا، ساہیوال میں سوتیلے باپ کے وحشیانہ تشدد سے ننھی کلی نعیمہ جان کی بازی ہار گئی۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان میں پی پی رہنما عرفان کھوسہ کے گھر یلو ملازم محمد عامر کا جرم بس اتنا تھا کہ اس نے جگ توڑا تھا، عرفان کھوسہ نے کمسن عامر کو قتل کرکے پانچ گھنٹے تک لاش چھپائے رکھی۔

عامر کے والدین کی درخواست پر پولیس نے عرفان کھوسہ اور بیٹے کے خلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مقتول محمد عامر پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ دوسری جانب ساہیوال میں سوتیلے باپ کے وحشیانہ تشدد سے ننھی کلی نعیمہ جان کی بازی ہار گئی جس پر قانون حرکت میں آ گیا اور سوتیلے باپ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔