سابق صدر پرویز مشرف کا سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کو ٹیلی فون‘ آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دے ڈالی

بدھ 27 مئی 2015 19:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال کو آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جنرل (ر) پرویز مشرف نے مصطفی کمال کو ٹیلی فون کر کے انہیں سیاست میں سرگرم ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے اے پی ایم ایل میں شمولیت کی دعوت دی