قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے فارم 15 جوڈیشل کمیشن کو بھجوانے کا حکم دے دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 27 مئی 2015 18:59

قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے فارم 15 جوڈیشل کمیشن کو بھجوانے کا حکم دے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 مئی 2015 ء) قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے فارم 15 جوڈیشل کمیشن کو بھجوانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2013 میں مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والےانکوائری کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقوں کے فارم 15 کے حصول کے طریقہ کار سے متعلق فیصلہ دے دیا ہے۔ فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اتفاق طے پانے کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن نے حکم دیا ہے کہ ہر حلقے کے فارم 15 ووٹوں کے تھیلوں سے نکالے جائیں اور ان کو الگ پیکٹ میں جوڈیشل کمیشن کو بھجوایا جائے جبکہ فارم 15 اکٹھے کیے جانے کا عمل جون 8 تک مکمل کیا جائے۔تھیلوں سے فارم 15 نکالنے کا کام ڈسٹرکٹ جج کی نگرانی میں کیا جائے گا جبکہ فارم 15حاصل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر بھی معاونت فراہم کریں۔ فاٹا میں پولیٹیکل ایجنٹ کی نگرانی میں تھیلے کھول کر فارم 15 نکالے جائیں گے۔ تمام حلقوں کے فارم 15 کی مصدقہ نقول الیکشن کمیشن کو بھی بھیجی جائیں۔کسی حلقے میں اگر فارم 15 غائب یا تھیلا کھلا ہوا ہو تو اس کی فوری اطلاع دی جائے۔

متعلقہ عنوان :